زرداری الطاف حسین سے ملیں گے رحمن ملک بھی لندن طلب

صدر آصف زرداری امریکا سے برطانیہ پہنچ گئے، قائد متحدہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا


News Agencies/Monitoring Desk October 01, 2012
صدر آصف زرداری امریکا سے برطانیہ پہنچ گئے، قائد متحدہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا. فوٹو: اے ایف پی/فائل

SHIKARPUR: صدر آصف زرداری امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لندن قیام کے دوران صدر زرداری متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما سندھ کے بلدیاتی نظام، اتحادیوں کے مابین اختلافات اور آئندہ انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں صدر کی ہدایت پر وزیر داخلہ رحمان ملک بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق رحمان ملک ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، جس میں زرداری، الطاف ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں