سندھ حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کے لئے مزید 2 دن کی مہلت

چیف سیکریٹری کی سرکردگی میں تعین کردہ چینی کی قیمت کی سمری وزیراعلیٰ سندھ فوری طورمنظورکریں،سندھ ہائیکورٹ کا حکم


ویب ڈیسک November 28, 2014
شوگر ملز مالکان یکم دسمبر سے گنے کی کرشنگ کا عمل شروع کردیں،سندھ ہائیکورٹ۔ فوٹو؛فائل

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو چینی کی قیمت مقرر کرنے کے لئے مزید 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے شوگر ملز مالکان کو یکم دسمبر سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں بنچ نے گنےکی کرشنگ اورچینی کی قیمت سےمتعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سندھ میں گنا فی من 182 روپے کردیا گیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمت فی کلو 60 سے 70 روپے ہونی چاہیے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان طالب کا عدالت میں کہنا تھا کہ گنےکی کرشنگ نہ ہونےکےباعث کسانوں کانقصان ہورہا ہے۔


عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ چیف سیکریٹری سندھ ہفتےکو شوگر مل مالکان،آبادگار اور دیگر کے ساتھ بیٹھ کر چینی کی قیمت کا تعین کریں اور اس حوالے سے یکم دسمبر تک قیمت مقرر کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت کا اپنے حکم میں مزید کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری کی سرکردگی میں تعین کردہ چینی کی قیمت کی سمری وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر منظورکریں اور شوگر ملز مالکان یکم دسمبر سے گنے کی کرشنگ کا عمل شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔