فلم ’انگلی‘ میں سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کی خبروں میں صداقت نہیں عمران ہاشمی

جب بھی کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو میں سنی لیون کے ساتھ ضرور کام کروں گا، بالی ووڈ اداکار


ویب ڈیسک November 28, 2014
جب بھی کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو میں سنی لیون کے ساتھ ضرور کام کروں گا، بالی ووڈ اداکار. فوٹو: فائل

لاہور:

بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنی فلم 'انگلی' میں سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں نے اپنی فلم 'انگلی' کے ٹائٹل سانگ کے لئے اداکارہ سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں مجھے کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو میں سنی لیون کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔


فلم انگلی کی بڑے پیمانے پر پروموشن نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ پروموشن کے بارے میں مجھے نہیں پتہ لیکن میں اپنی جانب سے بھرپور کوشش کر رہا ہوں اور اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔