لاہور میں اسکول بس نالے میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق متعدد زخمی

بس فیروز پور روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے روہی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 بچے زخمی ہو گئے


ویب ڈیسک November 28, 2014
حادثے کے وقت بس میں 150 کے قریب بچے سوار تھے، پولیس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کاہنہ کے قریب فیروز پور روڈ پر اسکول بس نالے میں گرنے میں 3 بچے جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی اسکول کی بس واپسی پر بچوں کو گھر چھوڑنے جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث فیروز پور روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے روہی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 بچے زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو فوری طور پر نالے سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن میں سے 2 کی شناخت انیس اور حشام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 150 کے قریب بچے سوار تھے جن میں سے 2 بچے اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔