کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس کی کارروائی گینگ وار کے 2 بھتہ خور گرفتار

ملزمان بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ایس ایس پی فاروق اعوان


ویب ڈیسک November 28, 2014
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس، فوٹو:فائل

DERA GHAZI KHAN: ایس آئی یو پولیس نے مواچھ گوٹھ میں کاررروائی کرکے گینگ وار کے 2 بھتہ خور گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق پولیس نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر میں بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔