کرپشن کی خبریں شائع کرنے پر فائرنگ کی گئی مہتاب خان

لاہور کے دفتر میں فائرنگ میں اشتہاری ایجنسی میڈاس ملوث ہے ،ایف آئی آردرج کروادی


Numainda Express October 01, 2012
لاہور کے دفتر میں فائرنگ میں اشتہاری ایجنسی میڈاس ملوث ہے ،ایف آئی آردرج کروادی۔ فوٹو: فائل

روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹرمہتاب خان نے لاہور میں اوصاف کے دفتر پر فائرنگ سے متعلق بتایاکہ اس واقعے میں ایک اشتہاری ایجنسی میڈاس ملوث ہے کیونکہ ہم نے انکی کرپشن کی خبریں شائع کی تھیں۔

جن کو رکوانے کیلیے ہمیںدھمکی آمیز خطوط مل رہے تھے اور اب گزشتہ روزپونے نوبجے کے قریب لاہورمیں ہمارے دفترپرموٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کردی ، جب حملہ ہوا توہمارے اسٹاف کے ممبران دفتر کے باہر کھڑے تھے۔ ہم نے اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج کروادی ہے۔ مہتاب خان نے بتایا کہ اس گروپ کی کرپشن کی خبریں شائع ہونے پر سپریم کورٹ نے ایکشن لے رکھا ہے اورعدالتی کارروائی ہورہی ہے۔اس سے قبل اشتہاری ایجنسی میڈاس کی طرف سے لاہورکے بعض مقامی اخبارات میںمیری کردارکشی کرنے کی قابل مذمت کوشش بھی کی گئی۔انھوں نے کہاکہ یہ نوبت نہیںآنی چاہیے تھی کیونکہ اب بہت ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |