فن لینڈ کی پارلیمنٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی درجہ دینے کی قرارد داد منظور
فن لینڈ کی پارلیمنٹ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی قانونی اجازت دینے کے بل کے حق میں 105 جبکہ مخالفت میں 92 ووٹ ڈالے گئے
KARACHI:
فن لینڈ نے عوامی دباؤ کے بعد ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی ہے جس پر شادی کی خواہش رکھنے والے ہم جنس پرستوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے عوام کے دباؤ پر ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیئے جانے کی قرار داد کو 105 ووٹوں سے منظور کرلیا جب کہ مخالفت میں 92 ووٹ ڈالے گئے۔ اس طرح اب فن لینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی درجہ دینے کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور یوں شمالی یورپ کا یہ آخری ملک بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہوگیا جہاں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قراردیا جا چکا ہے۔
اس موقع پر فن لینڈ کے وزیر اعظم الیگزینڈر اسٹب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے بل کا پاس ہونا عوامی طاقت کی بہترین مثال ہے جب کہ دوسری جانب قراداد کی مخالفت کرنے والی نیشنلسٹ فینس پارٹی نے اسے فن لینڈ کی تباہی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اقدار کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔