صوبائی حکومت پربابرغوری کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں قائم علی شاہ

سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو گریڈ 16 تک بھرتیوں کا اختیار ہے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک November 28, 2014
سندھ پبلک سروس کمیشن کل بھی بااختیار تھا اور آج بھی ہے،وزیراعلیٰ سند۔فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں سندھ پبلک سروس کمیشن کل بھی بااختیار تھا اور آج بھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کل بھی بااختیارتھا اور آج بھی ہے تاہم سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو گریڈ 16 تک بھرتیوں کا اختیار ہے لیکن جو الزامات ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے سندھ میں بھرتیوں پر لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے سینیٹر بابر غوری نے کہا تھا کہ سندھ کی شہری آبادی کوسرکاری ملازمتوں کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے بلکہ پیپلزپارٹی نے شہری آبادی کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ رکاوٹیں ڈالیں جب کہ صوبے میں تعصب پر مبنی فیصلوں سے عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔