وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی منظوری دیدی

وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے لیے شروع کیا جانے والا گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ 21 کلو میٹر طویل اور سگنل فری ہے


ویب ڈیسک November 28, 2014
گرین لائن منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے تحفہ ہے جس کی وزیراعظم نوازشریف جلد تکمیل چاہتے ہیں، احسن اقبال، فوٹو:فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے شروع کیا جانے والا گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ 21 کلو میٹر طویل اور سگنل فری ہے جو صدر سے نارتھ کراچی تک ہوگا، منصوبے پر 15 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 20 ارب 17 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جب کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے تحفہ ہے جس کی وزیراعظم نوازشریف جلد تکمیل چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔