پاکستانی نژاد برطانوی شہری پر پاکستان میں قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

برطانوی شہری طارق رانا نے27 جولائی 2013 میں غلام آسیہ نامی خاتون کو لاہورمیں قتل کردیاتھا،اسکاٹ لینڈیارڈ


طارق رانا کو لندن جب کہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں نرگس احمد اور محمد عدیل کو برمنگھم سے گرفتار کیا گیا،اسکاٹ لینڈیارڈ۔ فوٹو فائل

MANDRA: پولیس نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو پاکستان میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اس کے دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے مطابق برطانوی شہری طارق رانا نے 27 جولائی 2013 میں غلام آسیہ نامی خاتون کو لاہور میں اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق طارق رانا پر برطانوی قانون 1861 ''آفنس اگینسٹ پرسن'' کی شق 9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جوبرطانوی پولیس کو اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی برطانوی شہری پر ملک سے باہر قتل کرنے پر مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ پولیس نے طارق رانا کو لندن جب کہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں نرگس احمد اور محمد عدیل کو برمنگھم سے گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں