پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اس سے قبل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے بھارتی کیوسٹ مانن چندرا کو 1-6 سے شکست دی


ویب ڈیسک November 28, 2014
میری نظریں پاکستان کے لیے ٹائٹل حاصل کرنے پر لگی ہوئی ہیں، محمد سجادکی میڈیا سے گفتگو فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد نے اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے چینی کھلاڑی کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں محمد سجاد نے چینی کھلاڑی زاو زنگ تونگ کو3-7 سے شکست دی اور اب وہ چیمپین بننے سے صرف ایک قدم دوری پر ہیں، سیمی فائنل میں محمد سجاد نے اسنوکر کی شاندارتیکنک استعمال کرتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی لمحے اپنے حریف کو حاوی نہیں ہونے دیا۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں محمد سجاد نے بھارتی کیوسٹ مانن چندرا کو بھارتی شائقین کی موجودگی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دی۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد سجاد کاکہنا تھا کہ ان کی نظریں اپنے ملک کے لیے ٹائٹل حاصل کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں