سانحہ بلدیہ کے متاثرین منظم جدوجہد کریں غنویٰ بھٹو

معمولی اجرت پر مزدور بھرتی کرنا اور حادثے کا ذمے دار دوسرے کو قرار دینے کا کھیل جاری ہے


Staff Reporter October 01, 2012
غنویٰ بھٹوبلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے اہلخانہ سے ملاقات کررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئر پرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتش زدگی کے متوفی و زخمی محنت کشوں کے پسماندگان اور لواحقین کو اس انسانیت سوز زیادتی کے خلاف منظم ہوکر آواز بلند کرنے کی تلقین کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) ظلم کے خلاف اس جدوجہد میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

بلدیہ ٹاؤن میں اتوار کو متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلیے کیے گئے دورے کے دوران متاثرہ اہل خانہ و اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سستے مزدور حاصل کرنے کیلیے کچی بستیاں قائم کرنا ان بستیوں میں فیکٹریاں اور کارخانے بنانا تمام ملکی و عالمی مزدور قوانین کو رشوت کے ذریعے خریدنا ٹھیکیداری سسٹم کے ذریعے معمولی اجرت پر مزدور بھرتی کرنا اور پھر کسی بھی حادثے کی صورت میں معمولی معاوضہ دے کر حادثے کی ذمے داری کا الزام ایک دوسرے پر منتقل کرنے کا کھیل پورے ملک میں جاری ہے اور موجودہ عالمی استعماری سرمایہ دارانہ نظام کے تمام رکھوالے انسانیت کے خلاف اس جرم میں برابر کے شریک ہیں لہٰذا محنت کشوں کو ایسے زخم اور حادثات قسط وار سہتے رہنے کے بجائے اس نظام اور اس کے تمام رکھوالوں کے خلاف منظم جدوجہد کرنی چاہیے جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید مرتضیٰ بھٹو کی امانت پارٹی کا پلیٹ فارم بھی ان کا مدد گار ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں