کوئی حاوی ہونے کی کوشش نہ کرےاجے دیوگن کی خانز کوللکار

بالی ووڈ کا سپر اسٹار ہوں اور رہوں گا بھول کر بھی انڈراسٹی میٹ نہ کیا جائے ، اجے دیوگن


INP November 29, 2014
اجے دیوگن کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ ان کی بیگم کنگ خان کی ہیروئن بھلا کیوں بنتی ہیں۔ فوٹو: فائل

اجے دیوگن نے بالی ووڈ کے خانز کو للکارا ہے، کہتے ہیں کہ کوئی ان پر حاوی ہونے کی کوشش نہ کریں وہ سپر اسٹار ہیں اور رہیں گے۔

اجے دیوگن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ اتر آئے بالی وڈ کے خانز سے مقابلے پر، لگتا ہے تنگ آگئے ہیں شاہ رخ خان سلمان خان اور عامر خان کی شاندار کامیبابیوں سے ، بھڑکے مارنے پر اتر آئے اور کہتے ہیں یہی کہ خانزان پر حاوی ہونے کی رتی برابر بھی کوشش نہ کریں۔ اجے دیوگن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خود سپر اسٹار ہیں اور رہیں گے۔ اسی لیے بھول کر بھی انھیں انڈر اسٹیمیٹ نہ کیا جائے۔

کہا جاتا ہے کہ اجے دیوگن کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ ان کی بیگم کنگ خان کی ہیروئن بھلا کیوں بنتی ہیں۔اب ایسے میں ان کے اس بیان پر بالی وڈ کے خانز کا کیا ری ایکشن ہوگا بس یہی دیکھنا باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔