کھلاڑی شارجہ ٹیسٹ کھیلنے کو تیار نہ تھے کیوی کوچ

سمجھا بجھا کر آمادہ کیا، ہیوز کے احترام میں باؤنسرز پھینکنے سے بھی اجتناب برتا


Sports Desk November 29, 2014
خوشی نہ منانا دکھ میں فطری عمل ہے، کسی کو کلوز فیلڈنگ کیلیے نہیں کہا۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: فلپ ہیوز کے انتقال پر انتہائی رنجیدہ کیوی کرکٹرز شارجہ ٹیسٹ کھیلنے کو تیار نہیں تھے۔

کوچ مائیک ہیسن کے بیان نے ''ایکسپریس'' میں جمعہ کو شائع ہونے والی خبر کی تصدیق کردی جسے کراچی سے سلیم خالق نے فائل کیا تھا، ہیسن نے کہا کہ آسٹریلوی بیٹسمین کی کرکٹ کے میدان میں حادثاتی موت نے سب کو حد سے زیادہ افسردہ کردیا تھا، پلیئرز کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں تھی کہ کھیل جاری رکھ پاتے، کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کیلیے آمادہ کرنے کے حوالے سے کافی دیر تک بات چیت چلتی رہی، ہمارے لیے اہم مسئلہ انھیں اس کیفیت سے نکالنے کا تھا، بالآخر بڑی کوشش کے بعد ان کا حوصلہ بڑھایا، ٹیسٹ کا دوسرا دن کرکٹ نہیں بلکہ آنجہانی کو خراج پیش کرنے کیلیے تھا، پلیئرز کو علم تھا کہ ان کو اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، ہم کھیل سے زیادہ اپنے حوصلے برقرار رکھنے کیلیے فکرمند تھے۔

انھوں نے کہا کہ شارجہ ٹیسٹ میںکسی پرفارمنس کی خوشی نہ منانا بھی دکھ کے ماحول میں ایک فطری عمل ہے، کسی کو ہیلمٹ پہناکر کلوز فیلڈنگ کیلیے نہیں کہا گیا، فلپ ہیوز کے احترام میں بائونسر پھینکنے سے بھی گریز کیا تھا، انھوں نے کہا کہ مارک کریگ نے گیند کو خوب گھماتے ہوئے کامیابی سمیٹی، برینڈن میک کولم نے ثابت کیا کہ ایک بار جم کر کھڑے ہوجائیں تو ٹیم کیلیے کیا کچھ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں