بنگلہ دیشی سرزمین پر زمبابوین ٹیم فتح کو ترس گئی

چوتھے ون ڈے میچ میں21 رنز سے شکست، محمود اللہ نے 82 کی اننگز کھیلی


AFP/Sports Desk November 29, 2014
چوتھے ون ڈے میچ میں21 رنز سے شکست، محمود اللہ نے 82 کی اننگز کھیلی۔ فوٹو : اے ایف پی

بنگلہ دیشی سرزمین پر زمبابوین ٹیم فتح کو ترس گئی، ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی خفت سے دوچار ہونے والی مہمان سائیڈ مسلسل چوتھا ون ڈے 21 رنز سے ہار گئی، محمود اللہ نے ناقابل شکست 82 رنز کے ساتھ میزبان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، زمبابوے کو ساکھ بچانے کا آخری موقع پیرکو دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی ٹیم صرف 34 پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار ہوگئی، محموداللہ نے مشفیق الرحیم کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 134 رنز جوڑکر معاملات بہتر بنا دیے، دونوں نے بالترتیب 82 اور77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں، محمود اللہ ناقابل شکست واپس گئے،کپتان مشرفی مرتضیٰ نے 39 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 256 رنز تک پہنچایا، نیول ماڈزیوا نے 60 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں، سلومون مائر نے اتنی ہی وکٹوں کے لیے 49 رنز دیے۔

ہدف کا پیچھا کرنے والی زمبابوین ٹیم کو ہیملٹن مساکیڈزا(28) اور سبانڈا(17) نے 48 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، بعدازاں برینڈن ٹیلرنے 63 اور سیلمون مائر نے 52 رنزبناکر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا،ایک موقع پر مہمان ٹیم کو ٹور میں پہلی فتح کیلیے 16 اوورز میں صرف 89 رنز درکار تھے لیکن چوتھی وکٹ کے لیے106 رنز کی شراکت ٹوٹنے کے بعد دیگر بیٹسمین میزبان بولرز کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹیں گرنے کے باوجود فتح سے 21 رنز پیچھے رہ گئی، شکیب الحسن، روبیل حسین اور ڈیبیو کرنے والے جوبیر حسین نے 2،2 وکٹوں کا بٹوارا کیا۔ محمود اللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں