کراچی سے بازیاب 20 بچیاں باجوڑ میں والدین کے حوالے کردی گئیں

باجوڑ میں بچیوں کے والدین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا اعظم خان


ویب ڈیسک November 29, 2014
بچیوں کے حوالے سے اصل تحیقیقات کراچی پولیس نے کرنی ہے، اعظم خان۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں سے بازیاب ہونے والی 36 میں سے 20 بچیاں باجوڑ میں ان کے والدین کے حوالے کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے بازیاب 36 میں سے 20 بچیوں کو پولیٹیکل ایجنٹ فاٹا کے سپرد کیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے پہلے پشاور اور پھر باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار بھجوادیا گیا، جہاں ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا اعظم خان نے پولیٹیل ایجنٹ کی موجودگی میں انہیں ان کے والدین کے سپرد کردیا۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے 36 بچیوں کو بازیاب کرایا تھا جن میں زیادہ تعداد باجوڑ کی بچیوں کی تھی۔ بازیاب کرائی گئی 15 بچیوں کو کراچی میں ہی ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا جب کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی بچی کو بھی واقعے کے اگلے ہی روز اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں