روس میںمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کو جرم قرار دینے پرغور

عیسائیوں کے احتجاج پرڈرامہ ’’یسوزکرائسٹ سوپر اسٹار‘‘کی پروڈکشن روک دی گئی


Net News October 01, 2012
عیسائیوں کے احتجاج پرڈرامہ ’’یسوزکرائسٹ سوپر اسٹار‘‘کی پروڈکشن روک دی گئی فوٹو: فائل

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما میں شہریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کو جرم قرار دینے پرغورکیاجارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی جنوبی شہر روستوو کے ایک تھیٹر نے عیسائیوں کے ایک فرقے کی جانب سے احتجاج کے نتیجے میں ایکروسی کمپنی اینڈریو لائڈ ویبر نے ڈرامے'' یسوز کرائسٹ سوپر اسٹار''کی پروڈکشن روک دی ہے۔ یہ کمپنی آئندہ ماہ اس راک اوپیرا کو تھیٹر میں اسٹیج کرنے والی تھی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اوپیرا میں عیسیٖ مسیح کی 'غلط' شبیہہ پیش کی گئی ہے۔ روستوو 10 لاکھ آبادی پر مشتمل شہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں