وزیراعظم نااہلی کیس میں اٹارنی جنرل اور درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ 8 دسمبر کو سماعت کرے گا
سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کو 8 دسمبر کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ 8 دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا، بنچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کریں گے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں اسحاق خاکوانی، گوہر نواز سندھو، چوہدری شجاعت اور اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا کہ وہ لارجر بینچ تشکیل دیں، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ قائم کیا ہے۔