کراچی اور حیدرآباد میں نادراملازمین کا مطالبات کےحق میں احتجاجایگزیکٹو مراکزمیں کام بند

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پیر سے ملک بھر میں کام بند کردیا جائے گا، نادرا ملازمین

نادرا ملازمین نے کراچی اورحیدرآباد کے ایگزیکٹو سینٹرز میں کام بند کردیا، فوٹو: فائل

نادرا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے صوبے بھر میں قائم 30 ایگزیکٹو سینٹرز پر کام بند کردیا ہے۔


نادرا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں قائم 30 سے زائد مراکز پر کام بند کردیا۔ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے اجرا کے لئے ہونے والا دستاویزی کام ٹھپ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نادرا ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود نادرا جیسے اہم ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں عدالت نے واضح احکام بھی جاری کررکھے ہیں، جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پیر سے ملک بھر میں کام بند کردیا جائے گا۔
Load Next Story