میٹرو بس کی طرح توانائی منصوبوں میں بھی شریف خاندان پیسہ بنارہا ہے عمران خان

چھوٹے ضلعوں میں ترقی کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، چیرمین پی ٹی آئی

صرف اپنے عزیزوں اور صنعت کاروں کو نوازا ہے اور اسے دیہاتوں میں رہنے والے پاکستان کے 70 فیصد عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح ترک کمپنی کی آڑ میں شریف خاندان میٹرو بس منصوبے سے پیسہ بنانے میں مصروف ہے اسی طرح ہمیں شک ہے کہ توانائی منصوبوں کے پیچھے بھی شریف خاندان اپنا کاروبار کررہا ہے۔


اسلام آباد میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اعجازاحمد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے اضلاع میں ترقی کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے 5 سال میں بلدیاتی نظام نہیں آنے دیا۔ موجودہ حکومت دھاندلی کرکے آئی ہے، اسے دیہات میں رہنے والے پاکستان کے 70 فیصد عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اس نے صرف اپنے عزیزوں اور صنعت کاروں کو نوازا ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں کیونکہ اس سے اقتدار نچلے لوگوں تک منتقل ہوتا ہے جو حکومت کو کبھی ہضم نہیں ہوگا بجلی کی قیمتیں 80 فیصد بڑھادی گئیں جبکہ گردشی قرضہ ایک بار پھر اربوں روپے ہوگیا ہے۔ جو کمپنیاں کوئلے اور توانائی کے منصوبوں میں ملوث ہیں ہم اسے کے بارے جاننا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں شک ہے جس طرح میٹرو بس منصوبے کے پیچھے بھی ترکی کی کمپنی کی آڑ میں شریف خاندان پیسہ بنا رہا ہے، اسی طرح کہ اس میں شریف خاندان کے لوگ ملوث ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریب نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو 100 ارب کے فنڈ پر بٹھادیا، ان کے سمدھی اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا جبکہ بھائی شہباز شریف ویر اعلیٰ پنجاب بنے ہوئے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) میں صرف وہی اوپر آسکتا ہے جس کے نام کے آخر میں ''شریف'' لگا ہوا ہو، دو تین درباری اوپر آگئے ہیں کیونکہ وہ ان کے لئے ہر جگہ جھوٹ بولتے ہیں جبکہ ایک درباری نے کل ٹیکس کے حوالے سے جھوٹ بولا جس کا دھرنے سے خطاب میں تفصیلی جواب دوں گا۔
Load Next Story