طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے آصف زرداری

جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے جب کہ ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے آسکتی ہے، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک November 29, 2014
جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، آصف زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے اور ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی امید ہے اور انسانی قدروں کے لیے کام کرتی ہے، اقتدار کے مالک پاکستانی عوام ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ عوام کی طاقت ان کو لوٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے جب کہ ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |