ڈاکٹروں نے طاہرالقادری سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کو دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دے دیا، ترجمان عوامی تحریک


ویب ڈیسک November 29, 2014
ڈاکٹر طاہرالقادری کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا، ترجمان، فوٹو:فائل

KHYBER: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی ہے۔

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کی ناساز طبیعت کے باعث ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جس کےباعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی چند روز سے طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ان کی علالت کے باعث عوامی تحریک کا 5 دسمبر کو سرگودھا میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان طاہرالقادری کی صحت یابی کے بعد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں