بلوچوںسے ہرمسئلہ پربات کے لیے تیارہیںقمرکائرہ

پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے،سیاسی کے علاوہ قوتیںکراچی کامسئلہ حل نہیںہونے دیتیں


INP/APP/Online October 01, 2012
عوام کی خدمت فرض سمجھتے ہیں،اگرکوئی جھوٹے سروے سے دل بہلاتاہے تواس کی مرضی. فوٹو: اے پی پی/فائل

وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائر ہ نے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

عوام کی خدمت فرض سمجھ کرتے ہیں اگرکوئی جھوٹے سروے سے دل بہلاناچاہتاہے تواس کی اپنی مرضی، سیاسی جماعتوںکے علاوہ کوئی قوتیں کراچی کامسئلہ حل نہیںہونے دے رہیں، بلوچ بھائیوں کیساتھ ہرمسئلے پربات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں اتوارکومیڈیاسے گفتگو میںانہوں نے کہاکہ گستاخانہ فلم کیخلاف سب سے موثراحتجاج پاکستان نے حکومتی سطح پرکیاجبکہ او آئی سی میں مذمتی قرارداد منظورہوئی صدرنے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی ۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے پراخترمینگل کوعدالت میں موقف پیش کرنے پرمبارکباد دیتے ہیں حکومت بلوچستان کامسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ روسی صدرنے پاکستان کادورہ منسوخ نہیں تعطل میں ڈالاہے۔ آن لائن کے مطابق انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات اتحادیوںکیساتھ ملکر لڑینگے اورعوام کی طاقت سے ایک بارپھرحکومت بنائیںگے لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پرجلد قابو پالیںگے،دریں اثناء آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے قمرزمان کائرہ سے ملاقات کی اورپاکستان وآزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت مسئلہ کشمیر پر پاک بھار ت مذاکراتی عمل پرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں