تندوری فش تکہ بریانی
مچھلی کی بریانی
٭ مچھلی کی بریانی
اجزاء:
مچھلی کے قتلے: ایک کلو ،چاول: ایک کلو ، نمک: حسبِ ذائقہ ، ادرک لہسن پسا ہوا: دو کھانے کے چمچے ، پیاز: دو عدد درمیانی ، ٹماٹر: تین عدد درمیانے سائز کے ، لال مرچ پسی ہوئی: ایک کھانے کا چمچا ، ہلدی: آدھا چائے کا چمچا ، میتھی دانہ: چند دانے ، رائی: آدھا چائے کا چمچا ، تیل: آدھی پیالی
ترکیب:
دیگچی میں تیل کو دو تین منٹ ہلکا سا گرم کریں اور اس میں میتھی دانہ، رائی، کڑی پَتّا اور ہری مرچیں ڈال کر پکائیں۔ پھر پیاز ڈال کر سنہری فرائی کرلیں۔ لہسن ادرک اور ٹماٹر ڈال کر کچھ دیر تک بھونیں۔ یہاں تک کہ دونوں چیزیں اچھی طرح گل جائیں اور تیل علیحدہ ہوجائے۔
نمک، لال مرچ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا ڈالیں اور مزید کچھ دیر تک بھونیں اور بھوننے کے بعد اس کے اندر مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔ تین سے چارمنٹ پکاکر احتیاط سے مچھلی کو علیحدہ کرلیں۔
اس مسالے میں چاول ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور مزید کچھ دیر کے لیے پکنے دیں۔ ڈھک کر درمیانی آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں۔
اوپر سے مچھلی کے قتلے رکھ کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ مچھلی کی قتلوں کو اٹھاکر علیحدہ رکھیں۔ پھر بریانی کو ڈش میں نکال کر ان قتلوں کو سجا کر گرم گرم پیش کریں۔
٭ تندوری فش تکہ بریانی
اجزاء:
فش فِلے (بون لیسں): ایک کلو، ادرک: لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچا، سرکہ: ایک سے ڈیرھ کھانے کا چمچا، لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچا، باربی کیو مسالا: ایک کھانے کا چمچا، گرم مسالا: پاؤڈر ایک چائے کا چمچا، کارن فلور: ایک کھانے کا چمچا، نمک: حسب ذائقہ، تیل
فرائی کے لیے(بریانی بنا نے کے لیے)
چاول: آدھا کلو، ٹماٹر: (کیوب) دو سے تین عدد، پیاز: (سلائس) دوعدد، ہرا دھنیا: آدھی گڈی، پودینہ: آدھی گڈی، ہری مرچیں (ثابت): چار سے پانچ عدد، کالا زیرہ (ثابت): آدھا چائے کا چمچ، دار چینی: دو سے تین عدد، بڑی الائچی: دو سے تین عدد، لونگ: تین سے چار عدد، لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچا، گرم مسالاپاؤڈر: ایک چائے کا چمچا، نمک: حسب ذائقہ، گھی: آدھا کپ
ترکیب:
مچھلی کے درمیانے سائز کے کیوب کاٹ لیں۔ایک مکسنگ باؤل میں مچھلی کے کیوب ڈالیں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر، سرکہ، کارن فلور، ادرک، لہسن پیسٹ، نمک اور باربی کیو مسالا ڈال کے میرینیٹ کرلیں۔اب ان کیوبز کو اسٹکس پر لگائیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اِس فش تِکہ کو دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔(بریانی بنانے کا طریقہ) چاول نمک اور کالازیرہ شامل کرکے بوائل کرلیں اور ان کر ایک طرف رکھ دیں۔ایک پین میں گھی ڈال کے لونگ، دارچینی، بڑی الائچی کڑکڑائیں۔اب میں پیاز شامل کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔اب اس میں ٹماٹر، لال مرچ، نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہری مرچیں ڈال کے اچھی طرح بھون لیں۔ قورمہ تیار ہے۔
(تہہ لگانے کا طریقہ)
دیگچی میں تھوڑا سا گھی لگا لیں کہ چاول چپکے نہ۔ سب سے پہلے چاول کی تہہ لگائیں۔ اب درمیان میں قورمہ ڈالیں پھر باقی چاول ڈالیں اور اوپر ہرا دھنیا، پودینہ ڈال دیں۔ آخر میں فش تِکہ رکھ کے ان کو دس سے بارہ منٹ دم پر لگا دیں۔ڈش میں نکال کے اوپر تندوری فش تِکہ رکھ کے پیش کریں۔
٭ فنگرفش
اجزاء:مچھلی: ایک کلو (فنگر کٹنگ)، بیسن: ایک کپ، انڈا: (پھینٹا ہوا) ایک عدد، لہسن پیسٹ: ایک چائے کا چمچا، ادرک پیسٹ: ایک چائے کا چمچا، گرم مسالا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچا، زیرہ (کٹا ہوا): ایک چائے کا چمچا، ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچا، لال مرچ پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچا، اجوائن: آدھا چائے کا چمچا، چاٹ مسالا: ایک چائے کا چمچا، سرکہ: دو کھانے کے چمچے، سفید مرچ: ایک چائے کا چمچا، سویا ساس: دو کھانے کے چمچے، چلی ساس: دو کھانے کے چمچے، لیموں کا رس: دو کھانے کے چمچے، نمک: حسب ذائقہ، تیل: حسب ضرورت، سلاد کے پتے: حسب ضرورت
ترکیب:
بیسن میں تمام مسالے، انڈا اور پانی ملا کے پھینٹ لیں تاکہ کوئی گٹھلی نہ بنے اور ہموار آمیزہ بن جائے۔تیل گرم کریں، مچھلی کو آمیزے میں ڈبو کے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔سلاد کے پتے سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور ان پر فنگر فش رکھ دیں۔گارلک میو اور چلی ساس کے ساتھ فنگر فش پیش کریں۔
٭فرائی فِش
اجزاء:
مچھلی: ایک کلو: فرائی کرنے کے لیے ٹکڑے بنوالیں، لال مرچ: پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچا یا حسبِ ذائقہ، نمک: حسبِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن: 2 کھانے کے چمچے، سرکہ: 3 سے 4 کھانے کے چمچے، اجوائن: ایک چائے کا چمچا، باریک پاؤڈر یا پیسٹ، بیسن: آدھا پاؤ، آئل: حسبِ ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگاکر 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں۔ اب لہسن، اجوائن، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگادیں۔ اب ایک بڑی پلیٹ میں مسالہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں۔ اب مچھلی کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں، تاکہ مچھلی کا زاید پانی نکل جائے۔ اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنالیں۔ زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔ آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔
٭اچاری فش
فش فلے (کیوب): آدھا کلو،درمیانی پیاز: (باریک کٹی) ایک عدد، ادرک لہسن پیسٹ: دو کھانے کے چمچے، چھوٹی ثابت لال مرچ: دس سے بارہ عدد، اچار مسالا: دو کھانے کے چمچے، زیرہ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچے، ہلدی پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچا، کْٹی لال مرچ: ایک کھانے کا چمچا، نمک: حسب ذائقہ، املی کا پیسٹ: دو کھانے کے چمچے، ہری مرچ (لمبائی میں درمیان سے کٹی): تین سے چار عدد، پانی: چوتھائی کپ، تیل: آدھا کپ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ: گارنش کے لیے
ترکیب:
یہ فش گریوی والی ہے، اس لیے مچھلی کی مخصوص مہک دور کرنے کے لیے فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے فش کیوب تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں کہ فش کا رنگ سفید ہو جائے۔چوتھائی کپ تیل میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ مکس کرکے ثابت لال مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پیاز کا رنگ گولڈن ہونے لگ جائے تو اچار مصالحہ ڈال کے اسے بھونیں۔ ایک سے ڈیڑھ منٹ بعد پانی شامل کرکے زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، کْٹی لال مرچ، نمک، املی کا پیسٹ، ہری مرچ ڈال کے اسے دو سے چار منٹ کا دم دیں۔اب فش شامل کرکے مکس کریں اور جب فش پک جائے تو سروٍنگ باؤل میں نکال کے ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کرکے پیش کریں۔
نوٹ: پیکٹ والا اچار گوشت مسالا استعمال نہ کریں بل کہ سونف، رائی، کلونجی، سوکھا دھنیا اور میتھی دانہ پیس کے استعمال کریں۔
٭ بیکڈ فش اِن بنانا لیوز
اجزاء:
فش فلے: آدھا کلو، کوکونٹ ملک: ایک کپ، ریڈ کری پیسٹ: دو کھانے کے چمچے، چینی: ایک چائے کا چمچا، فش سوس: تین کھانے کے چمچے، لیموں کے پتے: پانچ عدد، کیلے کے پتے: چار سے پانچ عدد، مکس ویجی ٹیبلز: دو سو گرام سلائس یا کٹی ہوئی، لال مرچ: دو سے تین عدد سلائس کی ہوئی
ترکیب:
ایک پیالے میں کوکونٹ ملک، ریڈ کری پیسٹ، چینی، فش سوس اور لیموں کے پتے شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں فش فلے شامل کرکے اچھی طرح میری نیٹ کرلیں اور پچیس سے تیس منٹ تک چھوڑ دیں۔ایک بیکنگ ٹرے پر کیلے کے پتوں کو سیٹ کرکے ان پر مکس ویجی ٹیبلز کو بچھا دیں۔
پھر ان پر پہلے سے میری نیٹ کی ہوئی فش کو رکھیں اور بچا ہوا مسالا اوپر سے ڈالیں۔اب ان کے پیکٹ بناکر ٹوتھ پکس سے بند کریں اور بیکنگ ٹرے میں رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کر لیں یا پھر اسٹیم کرلیں۔اب بیکنگ ٹرے سے فش کے پیکٹس نکال کر سرونگ ڈش میں ڈالیں۔پھر اوپر سے لال مرچ کے سلائس سے گارنش کرکے سرو کریں۔