سب کو وہ پیارے اور ان کو

کتے پالنے کی شوقین بھارتی فلم نگری کی شخصیات


نرگس ارشد رضا November 30, 2014
کتے پالنے کی شوقین بھارتی فلم نگری کی شخصیات فوٹو : فائل

انسان دوستی کی کئی مثالیں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، لیکن انسان کی جانوروں کے ساتھ دوستی اور محبت کی مثالیں بھی کم نہیں۔ لوگوں میں جانور پالنے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

کچھ لوگ تنہائی کے خیال سے جانور اور پرندے پالتے ہیں تو کچھ محض گھر کی رونق بڑھانے کے لیے، کچھ گھر کی حفاظت کے لیے تو کچھ دکھاوے کے لیے بھی جانور پالتے ہیں۔ مرغیاں اور کبوتر تو مڈ ل کلاس طبقے کے پالتو جانور سمجھے جاتے ہیں جب کہ اپر کلاس میں آسٹریلین طوطے، بطخ، کتے یہاں تک کہ شیر بھی پالے جاتے ہیں، لیکن ان سب میں کتا جو سب سے زیادہ گھروں میں رکھا یا پالا جاتا ہے۔

عام لوگوں سے ہٹ کر بولی وڈ اسٹارز اس عمل میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ان اسٹارز میں کتے پالنے اور رکھنے کا رواج بہت زیادہ ہے۔ بسا اوقات تو شوق کی خاطر کتوں کو بیرونِ ملک سے ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے۔ منہگے سے منہگا کتا رکھنا بھی شان وشوکت کے اظہار کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں بولی وڈ کے کچھ ایسے ہی اسٹارز کا تذکرہ کیا جارہا ہے جو منہگے کتے رکھے ہوئے ہیں۔



شاہ رخ خان:

بولی وڈ کے کنگ خان کو کتے رکھنے اور پالنے کا بہت شوق ہے۔ نہ صرف ان کو بل کہ ان کے بچے بھی اس کے شوقین ہیں۔ شاہ رخ خان اپنے petsکا ازحد خیال رکھتے ہیں۔ ان کے پاس چار ڈاگی ڈیش، ہک، کائی اور جوسی ہیں۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کتوں سے بہت محبت ہے اور کوشش کرتے ہیں اگر گھر میں ہوں تو زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ گزاریں۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ کتے بغیر کسی شرائط کے ساتھ آپ سے محبت کرتے اور آپ کی توجہ کے طلب گا ر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں جب بہت زیادہ ڈپریس ہوتا ہوں تو اپنے ان کتوں سے باتیں کرتا ہوں جس سے میرا ڈپریشن دور ہو جاتا ہے۔

ریتھک روشن:

بولی کا نئے اینگری ینگ میں ریتھک کے پاس puggy نام کا ایک کتا تھا جو پچھلے سال مرگیا ریتھک کے پاس یہ کتا آٹھ سال سے تھا ریتھک کو اپنے اس کتے سے بہت محبت تھی۔ اس لیے اس کی یادوں کو وہ اپنے لیے قیمتی مانتے ہیں۔ ریتھک کا کہنا ہے کہ کتا ہی وہ واحد جانور ہے جو غیرمشروط محبت کرتا ہے اور بدلے میں سوائے پیار کے اور کچھ نہیں مانگتا۔ وہ صرف پانچ فی صد تک اپنی فیلنگز کا اظہار بذریعہ کمیونیکشن کے کرتا ہے، جب کہ باقی 95 فی صد انسان اس کا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

اپنے جن احساسات کا اظہار اپنے لفظوں کے ذریعے سے کرتے ہیں وہ صرف اپنی جسمانی حرکات وسکنات سے اس چیز کا اظہار کرتا ہے۔ کتا انسان کے لیے بہترین مثال ہے، اگر چار پانچ دن بھی کسی اجنبی کتے کے ساتھ گزار لیے جائیں تو وہ آپ سے انسیت محسوس کرنے لگتا ہے اور اپنی محبت کا بھرپور اظہار کرتا ہے اور پھر کبھی وہ آپ کو چھوڑ کر نہیں جاتا۔ اسی لیے پیار اور توجہ کا درس ایک کتے ہی سے لیا جاسکتا ہے۔



سنجے لیلا بنسالی:

بولی وڈ کے مشہور فلم میکر سنجے لیلا بانسالی نے ایک کتیا پال رکھی ہے جس کا نامpopo ہے۔ یہ انہیں ا ن کی برتھ ڈے یعنی 24 فروری کو سنجے کی اسسٹنٹ نے انہیں گفٹ کی تھی۔ اس لیے سنجے اپنی اور پوپو کی سال گرہ ایک ہی دن مناتے ہیں۔

پوپو کے بارے میں سنجے لیلا کا کہنا ہے کہ جس دن سے وہ میرے پاس ہے میں اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا ہوں۔ وہ ہر وقت میرے پاس ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ میرے ساتھ شوٹنگز میں موجود ہوتی ہے۔ وہ مجھے کبھی اکیلے پن کا شکار نہیں ہونے دیتی۔ وہ میرا چہرہ دیکھ کر میرے تاثرات کو جان لیتی ہے۔ میری اس کے ساتھ محبت سے نہ صرف میرے گھر والے بل کہ پڑوسی اور دوست احباب بھی خوب واقف ہیں۔ ہم دونوں ہی ایک دوسرے بہت پیار کرتے ہیں۔



ارجن رام پال:

ماڈل اور اداکار ارجن رام پال کے نام سے کون واقف نہیں چند اچھی فلموں میں کام کرکے ارجن نے اپنا ایک مقام بنالیا ہے۔ شاہ رخ خان کی دو فلموں راون اور اوم شانتی اوم میں منفی کردار کرکے ارجن نے خود کو بولی وڈ ولین کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ ارجن نے بھی دو کتے گینگسٹا اور مسلز کے نام سے پال رکھے ہیں۔ اپنے کتوں کے بارے میں ارجن کا کہنا ہے کہ ان کی محبت غیرمشروط ہوتی ہے۔ میرے دونوں ڈاگی ایک دوسرے سے بالکل الگ مزاج کے حامل ہیں۔

میرے لیے دونوں ہی بہت اہم اور قیمتی ہیں ان کی سب بڑی بات یہ ہے کہ یہ اپنے پیار کا اظہار ذرا سی توجہ مل جانے ہی کرتے ہیں۔ میں اگر کبھی ہفتہ ہا مہینہ بھر گھر سے باہر رہنے کے بعد واپس آؤں تو دروازے پر ہی وہ بڑے پرجوش انداز میں مجھے ویلکم کہتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ مجھے شدت سے یاد کر رہے تھے۔



اجے دیوگن:

ایکشن فلموں میں اپنی شناخت بنانے والے اداکار کی ایک وجہِ شہرت اداکارہ کاجول کا شوہر ہونا بھی ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک اجے کو کتوں سے کوئی دل چسپی یا لگاؤ نہیں تھا۔2010 میں اسے ایک انگلش شکاری کتا Mastiffگفٹ کیا اور تب ہی اجے نے اس کا نام شیر خان رکھ دیا تھا۔ بدقسمتی سے کچھ عرصے کے بعد اس کتے کی موت ہوگئی۔ اس وقت اجے سنگم کی شوٹنگز میں دن رات مصروف تھا۔ کتے کی موت کا اس پر گہر ا اثر پڑا۔ اس کے بعد اجے نے دو جرمن شیفرڈ ڈاگ لیے، جن کا نام کوکو اور کوکی ہے۔ ان دونوں نے شیر خان کی یاد کو کم کر دیا ہے۔ اجے کو اپنے دونوں کتوں سے بہت محبت ہے ۔



تشار کپور:

بولی وڈ کے جپمنگ جیک جیتندر کا بیٹا تشار کپور فلموں میں کوئی خاص مقام حاصل نہ کر سکا۔ اس کی واحد بہترین پرفارمینس فلم گول مال میں تھی۔ تشار نے اس فلم کے تمام سیکویلز میں کام کیا اور ہر ایک میں گونگے لڑکے ہی کا رول کیا ۔ یہ رول اس کے اب تک کے کیریر کا یادگار کردار ہے۔

تشار کو بھی کتے پالنے کا بے حد شوق ہے۔ تشار کے کتے کا نام پوشتو ہے اور اس سے گھر کے افراد کے علاوہ ہر کوئی خوف زدہ رہتا ہے، کیوں کہ وہ آنے والے ہر مہمان پر ضرور بھونکتا ہے۔ پوشتو تشار کے بہت قریب ہے۔ جب تک تشار گھر پر موجود ہو وہ اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ وہ ڈرائیور کے ساتھ تشار کو جمنازیم یا شوٹنگز پر بھی ڈراپ کرنے جاتا ہے۔ تشار کی غیرموجودگی میں وہ بہت خاموش رہتا ہے۔ تشار کا کہنا ہے کہ جانور اور خاص طور سے کتے کی محبت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ واقعی کتا ایک وفادار جانور ہے۔

فرحان اختر:

فرحان اختر کے پاس دو ڈاگی بونی اور بیلا ہیں۔ فرحان کا کہنا ہے کہ گھر میں اگر بچے ہوں تو پھر ڈاگ رکھنا ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ بچے ان سے سیکھتے ہیں کہ کس طرح دوسروں کا خیال رکھا جاسکتا ہے، ان کی طرح غیرمشروط ہو کر محبت کیسے کی جاتی ہے یا دوستی کس طرح کی جاتی ہے۔ اگر ہم ایک مکمل فیملی ماحول دیں اور ان کے ساتھ فیملی ممبر کی طرح برتاؤ کریں تو پھر یہ ایسے پیار اور توجہ کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ آپ حیران رہ جاتے ہیں۔

کوئنا متر ا:

کوئنا فلم انڈسٹری می دو باتوں کی وجہ سے مقبول ہیں ایک اپنی خوب صورتی اور دوسرا کتوں سے محبت۔ ایک نہیں دو نہیں کوئنا کے پاس پورے آٹھ ڈوگی ہیں۔ ان کے نام ککی، جیگی، سوسی، مسی، بیلا، فلوفی، جیری اور ڈویوڈ ہیں۔ کوئنا انہیں کھانے میں اسپیشل چیزیں دیتی ہے، جیسے فریش چکن اور سبزیاں وغیرہ۔ کوئنا کو اپنے ڈاگیز کے ساتھ روزانہ رات کو لانگ ڈرائیو پر جانا بہت پسند ہے۔

سلمان خان:

سلمان بولی وڈ کے وہ سپر اسٹار ہیں جن کے صرف نام کی بدولت فلمیں کام یابی سے ہم کنار ہوجاتی ہیں، انہیں بھی کتے پالنے کا بے حد شوق ہے۔ سلمان کے پاس کافی عرصے تک Mastiff ڈاگ تھے جن کے نام مائی سن اور مائی جان تھے۔ سلمان کو اپنے ان دونوں کتوں سے بہت محبت تھی۔

کچھ عرصہ قبل ان کی موت کے بعد سلمان نے کافی عرصے تک کوئی دوسرا کتا نہیں رکھا، لیکن اب ان کے پاس دو کتے ہیں، جن میں سے ایک کا نام پرانے والے ڈوگی کے نام پر مائی سن اور دوسرے کا نام مائی لو رکھا گیا ہے۔ سلمان اپنے petsکی دیکھ بھال خود کرتے ہیں اور ان کے معاملے میں کسی سے بھی ذرا سی بے پرواہی گوارا نہیں کرتے۔ اس بارے میں سلمان کا کہنا ہے کہ میں اپنے pets سے بہت محبت کرتا ہوں اس لیے جب گھر پر ہوتا ہوں تو ان کا خیال بھی خود ہی رکھتا ہوں۔

سلمان کا کہنا ہے کہ اچھائی کا سبق ان جانوروں سے بھی لے سکتے ہیں، جیسے میں نے ان سے برداشت اور صبر کرنا سیکھا اور سب سے بڑھ کر ان کی مجھ سے غیرمشروط محبت مجھے ان کا گرویدہ بنائے رکھتی ہے۔ اس قسم کی محبت انسانیت کے معراج پر سب سے اونچے مقام پر ہوتی ہے۔



امیتابھ بچن:

بگ بی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے ساتھ رہنا ان سے باتیں کرنا اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا سب ہی پسند کرتے ہیں، لیکن خود امیتابھ کو اپنے پالتو کتے shanouk کے ساتھ وقت گزارنا بے حد پسند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ وہ کہتے ہیں،''ہاں اگر ابھیشیک کی بیٹی آرادھیہ ساتھ ہو تو پھر میں اسی کے ساتھ ہوتا ہوں باقی جس وقت میں اپنے ڈاگی کے ساتھ ہوتا ہوں اس وقت مجھے کوئی بھی ڈسٹرب نہیں کر سکتا۔''

پریانکا چوپڑہ:

مس ورلڈ پریانکا چوپڑہ کا شمار اب انڈسٹری کی کام یاب اور منجھی ہوئی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ بہت کم عرصے میں اس نے اپنی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے، دیگر ہیروئنز کی طرح پریانکا کو بھی pets animal کا شوق ہے، لیکن وہ بلیوں کی بالکل پسند نہیں کرتی اسی لیے اس کے پاس ایک کتیا ہے، جس کا نام پریانکا نے مارلن برانڈو سے متاثر ہو کر برانڈو رکھا ہے۔

پریانکا کو اپنے ا س petسے بہت محبت ہے اور وہ اس کا غیرمعمولی خیال بھی رکھتی ہے۔ جب جب وہ گھر سے باہر جاتی ہے برانڈو اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ وہ برانڈو کے لیے تازہ اور اسپیشل کھانا بنواتی ہے اور پریانکا ہی کے ہی کمرے میں سوتی ہے۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس ڈاگ کی صورت میں pet ہو تو پھر آپ کو کسی تیسرے فریق کی ضرورت نہیں پڑتی۔ میں اس کے ساتھ جب وقت گزارتی ہوں تو مجھے وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا۔



شریاس تالپرے:

اداکار شریاس تالپرے بھی کتے پالنے کے شوقین ہیں اور ان کے پاس تین کتے نائٹ، ڈان اور مانکو ہیں، جو شریاس کی کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہاں سیٹ پر شریاس کھانے کے دوران خود اپنے ساتھ اپنے ہاتھوں سے انہیں کھانا کھلاتے ہیں۔ شریاس کا کہنا ہے کہ ان کے کتے ان کے بچوں کی طرح ہیں اور ان کے بغیر وہ خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے ہمہ وقت وہ انہیں اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں۔



شلپا شیٹھی:

یوگا ایکسپرٹ اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے کو بچپن ہی سے جانور رکھنے کا شوق تھا۔ بہت کم عمری میں ہی ان کے پاس پالتو کتے اور بلیاں ہوتے تھے۔ اسی لیے اسکول سے واپس آنے کے بعد وہ اپنا زیادہ تر وقت ان کے ساتھ ہی گزارتی تھی۔ شلپا کا یہ شوق اب بھی بر قرار ہے گو اب petsکی تعداد کم ہو گئی ہے، مگر جنون ویسا ہی ہے۔ شلپا کے پاس چمپا گنی کے نام کا ایک کتا اور دو بلیاں ہیں، جو ہر وقت ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں خود شلپا کو چمپا گنی کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں