مغربی افریقا میں ایبولا وائرس سے 7 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں عالمی ادارہ صحت

ایبولاوائرس سےسب سےزیادہ متاثرملک لائبیریا ہےجہاں اب تک اس وائرس میں مبتلاہوکر4 ہزارافراداپنی جانوں سےہاتھ دھوبیٹھےہیں

ایبولا وائرس سے سری لیون میں 1500 اور گنی میں 1200 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں،عالمی ادارہ صحت۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی افریقا میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔


عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے مغربی افریقا میں اب تک 7 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس میں ابتدائی دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعدادو شمار شامل نہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر شمالی افریقی ملک لائبریا ہے جہاں اب تک اس وائرس سے 4 ہزار کے قریب افراد ہلاک اور7 ہزارسے زائد متاثرہوئے جب کہ سری لیون میں 1500 اور گنی میں 1200 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایبولا وائرس رواں برس مغربی افریقا کے ممالک میں سامنے آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیرا لیون، گنی اور لائیبیریا کے بعد نائیجیریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایبولا کو دنیا کی خطرناک ترین بیماریوں میں سے ایک تصور کیا جا تا ہے اور یہ وائرس چند ہی روز میں متاثرہ شخص کی جان لے لیتا ہے۔
Load Next Story