لاڑکانہ شیخ زید اسپتال میں مزید 5 بچے ہلاک تعداد 14 ہوگئی
تحقیقاتی کمیٹی چھٹی کے باعث کام شروع نہ کرسکی، ڈپٹی کمشنر نے بھی 5 رکنی ٹیم تشکیل دیدی
شیخ زید اسپتال میں مزید 5 بچے ہلاک ہوگئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔
سندھ کے مختلف شہروں گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں مبتلا بچے شیخ زید اسپتال میں داخل ہیں، گزشتہ روز بچوں کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ، گورنر سندھ اور ایم این نے فریال تالپور کے نوٹس لیے جانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر فیروز میمن کی سربراہی میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی لاڑکانہ پہنچی تاہم اتوار کی چھٹی کے باعث وہ کام شروع نہیں کرسکی، ڈپٹی کمشنر اسد اللہ ابڑو نے بھی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پراسد اللہ ابڑو نے بتایا کہ اسپتال میں سہولتوں کا فقدان ہے تاہم بچوں کی ہلاکتیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نہیں ہوئیں، جلد حقائق منظر عام پر لائینگے۔