گیاری سیکٹر سے مزید2جسدخاکی مل گئے تعداد 83ہوگئی

300 جوان،50 انجینئرنگ پلانٹس سرچ آپریشن میں مصروف ہیں،آئی ایس پی آر

آرمی چیف کے اعلان کے مطابق آخری سپاہی کا جسد خاکی ملنے تک آپریشن جاری رہے گا. فوٹو اے ایف پی/فائل

گیاری سیکٹر سے اتوار کو مزیددو شہداء کے جسد خاکی مل گئے ہیں جس کے بعد اب تک ملنے والی شہداء کی میتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق7 اپریل کو سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 140 فوجی اور سویلین برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے۔ اس وقت سے 300فوجی جوان اور50 انجینئرنگ پلانٹس سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف کے اعلان کے مطابق آخری سپاہی کا جسد خاکی ملنے تک سرچ آپریشن جاری رہیگا۔
Load Next Story