اعلیٰ ترین حلقوں نے سیاسی ہلچل کے باوجود عبوری سیٹ اپ کے قیام کا تاثر رد کردیا

ملک کے اعلیٰ ترین حلقے جمہوری نظام کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں،ذرائع


عامر خان November 30, 2014
ملک کے اعلیٰ ترین حلقے جمہوری نظام کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

ملک کے اعلیٰ ترین حلقوں نے سیاسی ہلچل کے باوجود حکومت میں تبدیلی یا عبوری سیٹ اپ کے قیام کا تاثر رد کردیا ہے ۔

اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے جمہوری نظام کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ،کسی بھی سطح پر سیاسی معاملات سے مکمل طور پر لاتعلق ہیں ،اعلیٰ ترین حلقے سمجھتے ہیں کہ حکومت تمام سیاسی امور کو کول ڈاؤن پالیسی کے تحت مذاکرات کے ذریعے کرے ،تاہم قانون کی بالادستی قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اعلیٰ حلقے سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کااحتجاج کا عمل مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے اور کسی بھی سطح پر امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا غیر قانونی عمل ہوگا۔کوئی بھی سیاسی قوت قطعی طور پر یہ تاثر نہ دے کہ اعلیٰ ترین حلقے کسی بھی سیاسی صورت حال میں کسی کی معاونت کررہے ہیں،اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین حلقوںکی رائے سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت میں تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور پارٹی قیادت نے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو آگاہ کردیا ہے کہ 30نومبر کا جلسہ مکمل طور پر پرامن ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں