الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں پرانتخابی اصلاحات کمیٹی کے تحفظات پردوبارہ غورکرے گا

قانون سازی کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ اتفاق رائے سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی،ذرائع

قانون سازی کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ اتفاق رائے سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی،ذرائع۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے حلقہ بندیوں پرتحفظات سے متعلق بھیجی گئی سفارشات پردوبارہ غورکرنے سے اتفاق کیا ہے۔


الیکشن کمیشن معقول وجوہ کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں کرے گا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیے جانے کے بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی نے تحفظات کا اظہارکیا تھا کہ اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرنے سے تنازعات کھڑے ہوں گے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے جب چاہے انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں شروع کردے بلکہ اس کیلیے اسٹیک ہولڈر سیاسی جماعتوں کا اعتماد بھی شامل ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اتفاق کیا ہے کہ اس پر قانون سازی کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ اتفاق رائے سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی اور جہاں حلقہ بندیاں لازمی سمجھی جائیں وہاں معقول وجوہ کے ساتھ حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹریشن کے سخت موقف پر بھی تحفظات کا اظہارکیا ۔
Load Next Story