آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا اور امریکی افواج کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا


ویب ڈیسک November 30, 2014
جنرل راحیل شریف نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج امریکا کے وزیرِ خارجہ جان کیری سے ملاقات کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلا اور افغانستان میں امریکی افواج کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران آرمی چیف کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ کو شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن اور اس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائےگا۔ جان کیری سے ملاقات کے بعد جنرل راحیٰل شریف وطن واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کا پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے یہ پہلا سرکاری دورۂ امریکہ تھا جس میں انھوں نے اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے اس دورے کا دورانیہ کم تھا تاہم چند دیگر معاملات کی بنا پر انھوں نے اپنے دورے میں توسیع کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں