آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 6 بنچ تشکیل دے دیئے گئے

آئندہ ہفتےبلدیاتی انتخابات،ای اوبی آئی کیس،پی آئی اے پائلٹ کیس اورپولیس افسران کی ترقی سمیت کئی مقدمات کی سماعت ہوگی


ویب ڈیسک November 30, 2014
سپریم کورٹ کے 6 بنچ اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے یکم دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے6 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

یکم دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں انتخابی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات ، ڈبل شاہ کیس ، ماحولیاتی آلودگی از خود نوٹس ، ای او بی آئی کرپشن کیس، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن فیصلہ نظرثانی کی درخواستیں، سزائے موت از خود نوٹس، پی آئی اے پائلٹ کیس اور صوبائی پولیس کے افسران کی ترقیوں سے متعلق کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، ان تمام مقدمات کو اسلام آباد میں ہی سنا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک تشکیل دیا گیا بنچ نمبرایک چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس مشیرعالم ، بنچ نمبر 2 جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی، بنچ نمبر3 جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید، بنچ نمبر 4 جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، بنچ نمبر5 جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس عمرعطا بندیال جبکہ بنچ نمبر6 جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں