اشتہارات کا مقصد عمران خان اور انکے غیر قانونی دھرنے کو بےنقاب کرنا ہے پرویز رشید

قوم کے ٹیکسوں کے لاکھوں روپے غیر قانونی دھرنے کی سیکورٹی پر خرچ ہورہے ہیں، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 30, 2014
عمران خان کو پتا ہونا چاہئے کہ اشتہاری مہم کی ادائیگی حکومت نہیں کر رہی، پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا پر اشتہاری مہم کا مقصد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ان کے غیر قانونی دھرنے کو بےنقاب کرنا ہے۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا آئین اور پارلیمنٹ کے خلاف ہے اور قوم کے ٹیکسوں کے لاکھوں روپے غیر قانونی دھرنے کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں، میڈیا پر اشتہارات کا مقصد عمران خان اور ان کے غیر قانونی دھرنے کو بےنقاب کرنا ہے اور انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ اشتہاری مہم کی ادائیگی حکومت نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے خلاف اشتہاری مہم چلارہے ہیں اور اس مد میں قوم کے خزانے سے یومیہ 3 کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں