اسرائیل میں کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائرجان سے ہاتھ دھوبیٹھا
اسرائیل کے شہراشدد میں قومی کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا کہ فیلڈ امپائراورسابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان ہلل آسکرکےگیند لگ گئی
ابھی آسٹریلیوی اوپنر فلپ ہیوز کی موت کی خبر لوگوں کے ذہنوں سے ٹھیک طرح نہ اتری تھی کہ اسرائیل میں بھی کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے شہر اشدد میں قومی کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا کہ میچ کے دوران فیلڈ امپائر اور اسرائیل کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہلل آسکر گیند لگنے کے باعث گراؤنڈ میں گر گئے۔ ہلل آسکر کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے اوپنر فلپ ہیوز 2 روز کومے کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے جب کہ 6 ماہ قبل انگلینڈ میں بھی گیند لگنے کے باعث ایک امپائر کی ہلاکت ہوئی تھی۔