عراق بم دھماکوں اور فائرنگ سے32 افراد ہلاک104 زخمی

زیادہ تر ہلاکتیں شمالی بغداد میں ہوئیں،کار بم حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

زیادہ تر ہلاکتیں شمالی بغداد میں ہوئیں،کار بم حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا. فوٹو: رائٹرز

KISHTIWAR:
عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے دوران 32 افراد ہلاک اور 104 زخمی ہوگئے۔


ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زیادہ تر ہلاکتیں شمالی بغداد کے علاقوں تاجی ، مدین اور ترمیحا میں ہوئیں جہاں 25 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ کار بم حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کی نشانہ بنایا گیا تھا۔ تین کار بم دھماکوں میں 8 ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔

خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ تاجی میں ہونے والا دھماکہ شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کی رہائش کے قریب کھڑی کار میں ہوا۔ حالانکہ تاجی شہر میں سنی مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہ بغداد سے بارہ میل شمال میں واقع ہے۔ لیکن چند ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ دھماکا پولیس چک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
Load Next Story