فرانس میں طوفان سے 5 افراد ہلاک 3 ہزار سے زائد محفوظ مقام پر منتقل

جنوبی فرانس میں آنے والا سیلاب 1999 میں آنے والے سیلاب سے زیادہ خطرناک ہے، حکام


ویب ڈیسک November 30, 2014
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، حکام، فوٹو اے ایف پی

BERLIN: جنوبی فرانس میں بد ترین طوفان کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 3 ہزار کے قریب اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق فرانس میں بدترین طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک جب کہ 3 ہزار کے قریب سیلاب سے پیداہونے والی صورتحال کے باعث گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی فرانس میں آنے والا سیلاب 1999 میں آنے والے سیلاب سے زیادہ خطرناک ہے جس کی وجہ سے دریاؤں کے دونوں اطراف بسنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجا رہا ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ 1999 میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں فرانس کو بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑاتھا جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |