ایران اماراتی جزیروں پر قبضہ ختم کرے سعودی عرب

شامی حکومت کی ہٹ دھرمی سے جاری بحران انسانی المیے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے.


Online October 01, 2012
شامی حکومت کی ہٹ دھرمی سے جاری بحران انسانی المیے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے. فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک میں جاری بحران انسانی المیے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے جزیروں پر قبضہ ختم کرے اور جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں سے مکمل تعاون کرے ان خیالات کا اظہار سعودی نائب وزیر خارجہ نے یمن بارے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں بیرونی مہم جوئی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، سعودی وزیر نے اپنی گفتگو میں شام فلسطین اور دیگر سلگتے عالمی مسائل کے بارے میں بھی عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرائی اور کہا کہ شام کا معاملہ ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے عالمی برادری کو دمشق کا مسئلہ حل کرنے میں اب مزید کسی تاخیر سے کام نہیں لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |