مسئلہ کشمیر کو مزید تعطل میں ڈالنا خطرناک ثابت ہوگا میر واعظ

مقبوضہ علاقے میں دوران حراست قتل جیسی انسانی حقوق کی سنگین پامالی بند کرانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے


APP October 01, 2012
کشمیری عوام کی نگاہیں برصغیرکے ڈیڑھ ارب عوام کی طرف لگی ہوئی ہیں، اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب. فوٹو: اے ایف پی

FAISALABAD: کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نصف صدی سے زیادہ عرصے سے حل طلب ہے اوراس دیرینہ مسئلے کو مزید تعطل میں ڈالنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میںاوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کشمیری عوام کی نگاہیں برصغیر کے ڈیڑھ ارب عوام کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میںمزید تاخیرسے خطے میں امن و سلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتیں بھارت اور پاکستان اس تنازعے کے فریق ہیں۔

انھوںنے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام اپنی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے کسی بھی حل کا خیر مقدم کریں گے۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں گمنام قبروں کی دریافت اوردوران حراست قتل جیسی انسانی حقوق کی سنگین پامالی بند کرانے کیلیے مثبت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں