پولیس اور رینجرز سے مقابلوں میں 55 ملزمان ہلاک

ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان، گینگ وار کارندے،بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔


Staff Reporter December 01, 2014
14نومبر کو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7کارندوں سمیت8ملزمان کو ہلاک کیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان،لیاری گینگ وار اوربھتہ خور سمیت55ملزمان کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو درخشاں پولیس نے مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کیا، 2نومبر کو پولیس نے ملزم کو ہلاک کردیا،4اور 5نومبر 10محرم الحرام کے دوران پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وارکا ایک کارندہ کو ہلاک کیا، 6نومبر کو پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو ہلاک کیا، 7 نومبر کو پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 2ملزمان کو ہلاک کردیا،9نومبر کو رینجرز اور پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت3ملزمان کو ہلاک کردیا،10نومبر کو پولیس نے ڈاکو کو ہلاک کردیا ،11نومبر کو پولیس نے مقابلے کے دوران دو ڈاکوکو ہلاک کردیا۔

12نومبر کو رینجرز اور پولیس نے لیاری گینگ وار کے دوکارندوں اورایک ڈاکوکو ہلاک کردیا، 13نومبر کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو ہلاک کیا، 14نومبر کو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7کارندوں سمیت8ملزمان کو ہلاک کیا،15نومبر کو پولیس نے گینگ وار کے دو کارندوں کو ہلاک کردیا، 18نومبر کو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وارسمیت2ملزمان کو ہلاک کیا ،19نومبر کے روز پولیس نے گینگ وار کے کارندے سمیت4ملزمان کو ہلاک کیا۔

20نومبر کو پولیس اوررینجرز کالعدم تنظیم اور گینگ وار سمیت4ملزمان کو ہلاک کیا ،21نومبر کو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وار کے تین کارندوں سمیت4ملزمان کو ہلاک کیا ،22نومبرکو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں سمیت3ملزمان کو ہلاک کیا،23نومبر کے روز پولیس اوررینجرز لیاری گینگ وار کے ایک کارندے کو ہلاک کیا۔

25 نومبر کو پولیس اوررینجرز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے سمیت3کو ہلاک کیا، 27نومبر پولیس اوررینجرزنے لیاری گینگ وار کے ایک کار ندے کو ہلاک کیا، 28نومبر کو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وار کے چار کارندوں سمیت5ملزمان کو ہلاک کیا،29نومبر کو پولیس اوررینجرز لیاری گینگ وار ایک کارندے کو ہلاک کیا ،30نومبر کو رینجرز اورپولیس نے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے ایک کارندے کو ہلاک کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔