وہاڑی بااثر افراد کا محنت کش پر تشدد‘ بھنویں‘ مونچھیں مونڈ دیں
مظہر‘ امجد‘ غلام مصطفی کیخلاف تھانہ ٹھینگی میں مقدمہ درج‘ گرفتار نہ کرنے پر مظاہرہ۔
چک نمبر 44 ڈبلیو بی کے رہائشی محنت کش محمد اکرام نے بتایا کہ بااثر زمینداروں نے کپاس چوری کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ناک کی ہڈی توڑ دی' سر' بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں اس موقع پر محمد اکرام کے چچا سرفراز اور اہل علاقہ اللہ دتہ' بشیر احمد' تصور علی' محمد اسحٰق' مقبول احمد' محمد اسلم' منظور احمد' خضر حیات' ذوالفقار' عبدالغفور' محمد یونس' اسلام خاں' عرفان' محمد رمضان' نور محمد،منظور و دیگر افراد نے مظاہرہ بھی کیا۔ محمد اکرام نے مزید بتایا کہ ٹھینگی پولیس نے تشدد کرنے والوں مظہر حسین' امجد حسین اور غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا' مظاہرین نے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔