کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات 4 افراد ہلاک ایک لاش ملی
نارتھ کراچی میں مدیحہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ کامران رفیق سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوردیگرواقعات میں باپ بیٹا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ایک لاش ملی، پولیس افسر، خاتون سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
نارتھ کراچی میں مدیحہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ کامران رفیق سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، بلال کالونی پولیس کے مطابق مقتول اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی ، مقتول بحریہ فائونڈیشن کا ملازم اور سرجانی ٹائون سیکٹر فور بی کا رہائشی تھا۔ گلبہار کے علاقے ناظم آباد نمبر2پرانا بقائی اسپتال کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے24 سالہ عمیر ہلاک، اس کی والدہ50 سالہ مسرت اور16سالہ سمیر زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او گلبہار انسپکٹر عارف رزاق نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول ناظم آباد نمبر2پرانا بقائی اسپتال پردہ پارک کے قریب مکان نمبرD/81 کا رہائشی اور ملٹی نیشنل کمپنی کا ملازم تھا، مقتول اپنے گھر کے باہر کتے کے لیے کھانے پینے کی چیز رکھتا تھا جسے گلی کا ایک کتا باقاعدگی سے آکر کھاتا تھا، گزشتہ روز جب کتا کھانا کھا رہا تھا تو اس دوران محلے کے ایک بچے نے اسے پتھر مارا ج پر عمیر نے بچے کو ڈانٹا اور ایک تھپڑ مار دیا جس پر اس بچے کے گھر والے بھی آگئے۔
دونوں پڑوسیوں میں تلخ کلامی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اسی دوران مسلح پڑوسی ارشاد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمیر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی والدہ جو گھر کے گیٹ پر کھڑی تھیں سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں ، فائرنگ کی زد میں ملزم کو بھتیجا سمیر بھی آگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ارشاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا، زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ رضویہ کے علاقے پرانا گولیمار لیاری ندی سے35 سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاش ملی، مقتول شلوار قمیض پہنے ہوئے تھا، ایس ایچ او رضویہ انسپکٹر مظہر اقبال نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا نشے کا عادی تھا۔
گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع میمن فارم ہاؤس کے قریب ایک مکان میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے50 سالہ محمد عارف اور اس کا بیٹا 18 سالہ محمد سفیان ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق مقتول محمد عارف کی الآصف اسکوائر کے قریب سگریٹ اور دیگر چیزوں کی دکان ہے جبکہ اس کا بیٹا والد کا ہاتھ بٹاتا تھا، مقتولین کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا، اتوار کو علی الصباح باپ بیٹے گھر میں سو رہے تھے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر نیند سے جگانے اور کچھ بات چیت کرنے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے، شبہ ہے کہ باپ بیٹوں کو کالعدم تنظیم کے کارندوں نے کسی غلط فہمی میں قتل کیا۔
سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد نمبر10 اقبال میڈیکل سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے شریف آباد تھانے کے اے ایس آئی 45سالہ کمال حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں فائرنگ سے 35 سالہ عارفین سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر 5-B/3 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 60 سالہ اسحاق یاسین، جمشید کوارٹرز میں فلمستان سینما کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ گل نواز زخمی ہوگیا۔