امریکا کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر پاکستان کو خراج تحسین

امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف کو پاک افغان تعلقات کی بحالی کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


ویب ڈیسک December 01, 2014
آرمی چیف نے امریکی وزارت خارجہ میں موجود مہمانوں کے کتابچے میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واشنگٹن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سینیٹر جان کیری سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی جب کہ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج ایک انتہائی مظبوط اور منظم ادارہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔ ملاقات میں پاکستان کے امریکا میں سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے امریکی وزارت خارجہ میں موجود کتاب یادگار میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف گزشتہ 2 ہفتے سے امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکا کے اعلی عسکری اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔