تھر میں حکومت غفلت کے باعث مزید 3 بچیاں جاں بحق

تھر میں 31 روز کے دوران غذائی قلت کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔


ویب ڈیسک December 01, 2014
تھر میں غذاتئی قلت کے باعث اب تک مجموعی طور پر جان بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 511 ہو چکی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچیاں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں جس کے بعد 31 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غذائی قلت كے باعث مٹھی پابوہر ميں غذائی قلت سے بيمار ايك ماہ كا بچی دم توڑ گئی، سول اسپتال مٹھی ميں بھی ايك سالہ بچی جہان فانی سے کوچ کرگئی، ڈيپلو سے تعلق ركھنے والی ایک بچی بھی حيدر آباد ميں دوران علاج دم توڑ گئی.

واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث 31 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 130 جب کہ مجموعی طور پر جان سے ہاتھ دھونے والے بچوں کی تعداد 511 ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں