ریلوے میں ڈیزل بحران شدید ‘ مال گاڑیاں عارضی بند

پی ایس او سے ریلوے حکام کے مذاکرات جاری ‘ سمہ سٹہ شیڈ کے لیے آج ڈیزل خریدا جائے گا.


Numaindgan Express October 01, 2012
پی ایس او سے ریلوے حکام کے مذاکرات جاری ‘ سمہ سٹہ شیڈ کے لیے آج ڈیزل خریدا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ریلوے میں ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا ۔ فریٹ ٹرینوں ( مال گاڑیوں ) کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام پی ایس او سے ڈیزل کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں تاہم ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او نے تاحال ڈیزل کی فراہمی روکی ہوئی ہے ۔ دوسری طرف سمہ سٹہ شیڈ کیلئے ڈیزل گزشتہ روز نہ خریدا جا سکا جس کی وجہ سمہ سٹہ کے پمپوں پر مطلوبہ مقدار کا نہ ملنا ہے اور آج ڈیزل خریدا جائے گا۔ دریں اثناء سرگودھا سے لالہ موسیٰ جانے والی دھماکہ ایکسپریس جب ملکوال مغربی پھاٹک کے پاس پہنچی تو اس کا انجن فیل ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں