متحدہ کے کارکن کاقتل امن تباہ کرنے کی سازش ہےرابطہ کمیٹی
قانون نافذکرنیوالے ادارے شہر میں قتل وغارت پر خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں ۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیبرڈویژن یونٹ نیوکراچی ٹائون کے کارکن عبدالحکیم کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ عبدالحکیم شہیدکے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشتگردوںکوفی الفور گرفتار کیاجائے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مسلح دہشت گردوں نے شہرمیں قتل و غارتگری کابازار گرم کررکھا ہے،ایم کیوایم کے کارکنان سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکی زندگیاں عدم تحفظ کاشکارہو چکی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردوں کی وارداتوں پرخاموش تماشائی کاکرداراداکرتے دکھائی دے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں عبد الحکیم کابہیمانہ قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی گھنائونی سازش کاحصہ ہے۔
رابطہ کمیٹی نے عبد الحکیم شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔رابطہ کمیٹی نے صدر، وزیر اعظم ،وزیرداخلہ،گورنراور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے عبدالحکیم کے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث دہشتگردوں کوقرارواقعی سزادی جائے۔