مجلس عمل کیلیے سیاسی بلیک میلنگ برداشت نہیںقاضی

عالمی قوتوںکی نظریںبلوچستان پرہیں، حکومت، فوج زورزبردستی چھوڑدیں۔


Numainda Express October 01, 2012
سیاسی اورعسکری قوتوںکواس مسئلے پرسنجیدگی اور فراخدلی کامظاہرہ کرناچاہیے. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرقاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلے کاحل پرامن مذاکرات اوروہاں کے عوام کی محرومیوںکے خاتمے سے ہی ممکن ہوگا۔

عالمی قوتوں کی نظریں بلوچستان پرلگی ہیں،حکومت اورفوج زورزبردستی کاراستہ چھوڑدیںتمام سیاسی اورعسکری قوتوںکواس مسئلے پرسنجیدگی اورفراخدلی کامظاہرہ کرناچاہیے،ایم ایم اے کی بحالی چاہتے ہیںمگرکسی کی سیاسی بلیک میلنگ برداشت نہیںکی جاسکتی،ملک کو بلدیاتی نہیں عام الیکشن کی ضرورت ہے۔

بٹ خیلہ میں پیغام قرآن کانفرنس سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ ہم روز اول سے ایم ایم اے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیںاس لئے کہ ایم ایم اے خطے کے عوام کے امیدوں کی واحد اور آخری کرن ہے،دینی جماعتوں کے مابین چھوٹے چھوٹے اختلافات ہیںلیکن الزام تراشی کاراستہ ترک کرناہوگا،بے جاالزام تراشی سے ایم ایم اے بحال نہیںبلکہ بے حال ہوگی، نائب امیرسراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے غیورمسلمان جان لیںکہ آئندہ الیکشن اباما کے ایجنٹوں اور عاشقان رسول ﷺکے مابین سنسنی خیبرمعرکہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |