افغانستان میں نماز جنارہ کے دوران خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک 18 زخمی

خود کش حملہ آور کا نشانہ پولیس کے اعلی افسران اور صوبائی کونسل کے ممبر تھے، ڈسٹرکٹ پولیس چیف


ویب ڈیسک December 01, 2014
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے, اسپتال ذرائع۔فوٹو:فایل

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے ضلعے برکا میں ایک قبائلی رہنما کی نماز جنازہ کے دوران ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈسٹرکٹ چیف برکا کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کا نشانہ پولیس کے اعلی افسران اور صوبائی کونسل کے ممبر تھے جو نماز جنازہ میں شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں