جھنگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ محفوظ

واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ


ویب ڈیسک December 01, 2014
جائے حادثہ پر شہریوں کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

اٹھارہ ہزاری میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے قریب طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔ جائے حادثہ پر شہریوں کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا. واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں