کراچی سے 12 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار پولیس

ٹارگٹ کلر راشد نے گزشتہ روز پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن


ویب ڈیسک December 01, 2014
ملزم نے قتل کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، پولیس، فوٹو:فائل

لاہور:

پولیس نے 12 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران ریاض کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر راشد عرف راجہ کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اہلکار سمیت 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر راشد نے گزشتہ روز پاور ہاؤس چورنگی کےقریب پولیس موبائل پر بھی فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم نے قتل کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔