اب بھی وقت ہے عمران خان راہ راست پر آجائیں پرویز رشید

مذاکرات کیلئے ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ کھلے ہیں لیکن عمران خان ایک دن قبل کہی ہوئی بات سے مکرجاتے ہیں، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک December 01, 2014
معلوم نہیں عمران خان نے کس کے کہنے پر احتجاجی سیاست میں قدم رکھا، پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز مذاکرات کی بات کی لیکن آج پھر وہ پرانی حرکتوں پر اتر آئے ہیں تاہم اب بھی وقت ہے وہ راہ راست پر آجائیں۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اوروزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو مذاکرات بحال کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے لیکن عمران خان ایک دن قبل کہی ہوئی بات سے بھی مکر جاتے ہیں جس طرح انہوں نے کل مذاکرات کی بات کی لیکن آج پھر پرانی حرکتوں پر اتر آئے تاہم اب بھی وقت ہے کہ وہ راہ راست پر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حویلیاں کے جلسے نے عمران خان کے ذہن پر برا اثر ڈالا ہے جبکہ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس کے کہنے پر احتجاجی سیاست میں گئے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز حکومت اور وزیراعظم کے خلاف جھوٹ بولتے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے بھارت میں کاروبار کا بھی جھوٹ بولا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے لہٰذا عمران خان مزید جھوٹ بول کر اور شرمندہ نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔